کراچی(خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہاہےکہ بیوروکریسی اور پولیس سمت درست کرلے وقت بدل رہا ہے، شہباز اور حمزہ نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ، اوچھے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے، پولیس کے اسمبلی افسران اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب اور پولیس کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی گئی، دوسری قرارداد میں اسمبلی آفیسرز کے گھروں پر چھاپوں اور پولیس گردی کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی سبطین خان، عثمان بزدار ،راجہ بشارت، ڈاکٹر مراد راس، میاں اسلم اقبال، محمود الرشید بھی شریک ہوئے۔