• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، میٹرک کی طالبہ دن دیہاڑے اغواء، ہائیکورٹ کے نوٹس پربازیاب

لاہور(نمائندہ جنگ )لاہور کے علاقے شاد باغ سے دن دہاڑے دسویں کلاس کی طالبہ کو امتحان سے واپسی پرگن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سخت نوٹس لینے پر پولیس نے طالبہ کوبازیاب کرالیا۔ عشاءبھائی کیساتھ پیپر دیکر آرہی تھی کہ 4 مسلح ملزمان نے اغواء کر لیا،چیف جسٹس امیر بھٹی نے اتوار کوسماعت کی ، پولیس نےطالبہ کو پاکپتن سے بازیاب کیا ملزم گرفتار ،عدالت نے رات 10بجے تک بازیابی کا حکم دیا ،چیف جسٹس کی تعریف،پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ عشا ذوالفقار کو پاکپتن سے بازیاب کرایا گیا ہے جس کے بعد پولیس بچی کو لاہورلیکر آ گئی ڈی پی او ساہیوال نے آئی جی پنجاب کو بازیابی کی رپورٹ پیش کر دی جبکہ سی سی پی او لاہور نے ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔پولیس نے اغواکاری میں ملوث ملزمان عابد او الیاس کو بھی گرفتار کرلیا ہےاس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیربھٹی نے اتوار کو چھٹی کے باجود طالبہ کے اغوا پر نوٹس کی سماعت کی۔ آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیےمیں وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں کہ یہ سب نااہل ہیں، ان سب کوہٹائیں، آپ ایک دو گھنٹے مانگ رہے ہیں اور بچی ساہیوال تک پہنچ گئی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بچی رات باہرکیسے رہ سکتی ہے؟ آپ کی بچی ہوتوکیا آپ کو رات نیند آئے گی؟ تو کیا بچی کو رات باہر گزار لینے دوں؟ جب پرچہ درج ہوگیا، پولیس پھر بھی بیٹھی ہوئی ہے؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپیل کی کہ تھوڑا سا وقت دے دیں چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ آپ کو اپنی نوکریوں کی پڑی ہوئی ہے، 10 بجے تک اگربچی برآمد نہ ہوئی تو وزیراعظم کوہدایت کروں گاکہ ان سب کو نوکری سے ہٹائیں۔
اہم خبریں سے مزید