• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میچ کے دوران سری لنکن بیٹر مینڈس کے سینے میں درد، میدان چھوڑ دیا

میرپور (جنگ نیوز) سری لنکن بیٹر کشال مینڈس کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ سے چند منٹ قبل سینے میں درد کی شکایت کرتے ہوئے میدان چھوڑنے کے بعد ڈھاکا کے ہسپتال لے جایا گیا۔ وہ 23ویں اوور میں تکلیف میں نظر آئے اور میدان میں لیٹ گئے، بعد میں وہ سینہ تھامے کھیل کا میدان چھوڑ گئے۔ طبی معائنے کے بعد انہیں کھیلنے کیلئے کلیئر قرار دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق وہ ممکنہ طور پر پٹھوں کے کھنچائو کے سبب تکلیف محسوس کررہے تھے۔ بی سی بی کے ڈاکٹر منظور حسین کے مطابق مینڈس میچ میں پانی کی کمی کا شکار تھے جو ان کی تکلیف کی وجہ ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل بھی مینڈس ڈی ہائیڈریشن کا شکار تھے۔

اسپورٹس سے مزید