• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ملازمین کا مطالبات کی حمایت میں پارلیمنٹ تک احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی ملازمین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کے زیر اہتمام پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ملازمین کیو بلاک فنانس ڈویژن سے ریلی کی صورت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچے،جہاں انہیں مذاکرات کی دعوت دی گئی، اگیگا کے وفد نے رحمان باجوہ کی سربراہی میں اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ مرزا ناصر الدین، مشہود احمد، سینئر جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری فائنانس (ریگولیشن) جوائنٹ سیکرٹری فائنانس (ریگولیشن) سے مذاکرات کئے، مذاکرات میں طے ہوا کہ ہفتے کی چھٹی بحالی کی سمری منگل کو موو کر دی جائے گی اور کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی جبکہ باقی مطالبات کی منظوری کے لیے ایک ہفتہ کا وقت مانگ لیا گیا۔احتجاج جس میں وفاقی سیکرٹریٹ کے تمام ملازمین سمیت آگیگا کی صو بائی قیادت نے بھی شرکت کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رحمان علی باجوہ نے گزشتہ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی اور اگیگا کے قائدین کے مابین 11فروری 2021کے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ۔ رحمان علی باجوہ نے احتجاج کے اختتام پر میڈیا کی موجودگی میں یہ اعلان کیا کہ وعدے کے مطابق ہفتہ کی چھٹی بحالی کی منظوری جبکہ باقی مطالبات کی منظوری کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید