• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں انسداد پولیو مہم شروع، 27 مئی تک جاری رہیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں انسداد پولیومہم کا آغاز کردیا جوکہ 23 سے 27مئی تک جاری رہے گی۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں7443 ٹیمیں25 لاکھ 26 ہزار 88 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ڈویژن میں ابتک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔
ملتان سے مزید