• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کرنے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور، فریقین سے 25مئی کو جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب میں ٹرانسفر ، پوسٹنگ پر پابندی عائد کرنے اوروزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دیگر درخوااستوں کے ہمراہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین سے 25مئی کو جواب طلب کر لیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل بھی طلب کر لئے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہر آنے والا حکمران اپنی مرضی کی پوسٹنگ ٹرانسفرز کرتا ہے،عدالت کے استفسار پرروبروایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ حمزہ شہباز غیر آئینی وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے بھی ٹرانسفر پوسٹنگ کر رہے ہیں ، حمزہ شہباز کو ٹرانسفر پوسٹنگ کا کوئی اختیار نہیں ،عدالت پنجاب میں بھی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کرے اور حمزہ شہباز کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

اہم خبریں سے مزید