• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کیخلاف عدالت جائیگی

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے دو منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں پارلیمانی ذمہ داریاں دیے جانے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ان ذمہ داریوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ منحرف ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض اور نور عالم خان کو بتایا گیا تھا عہدہ قبول کیا توکارروائی ہوگی،منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی بطور قائدحزب اختلاف تقرری کے فیصلے کے بعد ایک اور منحرف رکن نور عالم خان کو قومی اسمبلی کی پبلک کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین مقررکردیا گیا ہے،تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں منحرف اراکین کے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن لے کر عدالت سے رجوع کیا جائے گا قبل ازیں عدالت نے ان اراکین کو اس بنیاد پر نااہل قرارنہیں دیا تھا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف وزیراعظم شہبازشریف کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید