• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم، سوٹ کیس میں بند خاتون کی لاش کی شناخت، ایک ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر کے علاقے بن قاسم سے سوٹ کیس میں ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ قتل میں ملوث ایک ملزم ولید کو گرفتار کرلیاگیا ۔خاتون کی لاش ناقابل شناخت تھی، جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوے پہلے اس کی شناخت کی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر عارب مہر کے مطابق مقتولہ کی شناخت لاہور کی رہائشی زرینہ دخترغلام عباس کےنام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق موبائل فون کےریکارڈ سےایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔مقتولہ لاہور سے حیدرآباد آئی تھی جہاں وہ غیر اخلاقی کاموں میں ملوث تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ6 مئی کو بن قاسم سے خاتون کی لاش سوٹ کیس میں ملی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید