اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ روکنے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے راستوں کی بندش اور چھاپوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس کے بعد یہ درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
درخواست کی سماعت تین رکنی بنچ(آج) کریگا، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہوں گے۔