اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کردیں۔ ویڈیوز جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ خونی مارچ کے خونی مناظر یہ ہوں گے ، سیاست کی آڑ میں قانون کے رکھوالوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا لاقانونیت ہے، قوم کو سیاست میں تشدد کی مذمت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قوم نہ بھولے، یہ ہیں وہ فسادی اور فتنہ جو ملک میں پھرانتشار پھیلانے آرہے ہیں۔