اسلام آباد (ایجنسیاں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک بچانے کیلئے عظیم افواج اور عدلیہ کو دیکھنا ہوگا ‘ فوج اور عدلیہ نے خاموشی نہ توڑی تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیوپیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی اور انتظامی اور سیاسی طور پر تباہ ہو رہا ہے اور تشویشناک حالات سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں ملک میں دو عظیم ادارے موجود ہیں ، پاک فوج کی عظیم اور جاں نثار فوج اور پاکستان کی عظیم عدلیہ،اگر ان دونوں اداروں نے ان حالات میں خاموشی اپنائی اور اس صورتحال پر خاموشی اختیار کی، اس صورتحال پر ایکشن نہ لیا اور ملک کی سالمیت کی پالیسی پر فیصلہ صادر نہ کیا تو ملک ایسے انتشار میں جا سکتا ہے جس کو شاید کوئی سیاست دان بھی نہ بچا سکے۔شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ ان کے عزیزوں کے گھر میں مرد پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر گئے۔