• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منسٹریل سٹاف پروموشن کا دیرینہ مسئلہ جلد حل ہو گا، منیر خان مہمند

پشاور(نیوز رپورٹر)ایپکا ایجوکیشن کے صوبائی صدر منیر خان مہمند نے کہاہے کہ منسٹریل سٹاف کی پروموشن کا دیرینہ مطالبہ حل ہو رہاہے گزشتہ چند ماہ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں کلرکس اور دیگرسٹاف کی ترقی کا عمل مکمل کرلیا گیا جبکہ مزید پر کا م جاری ہے بہت جلد وہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس کا سارا کریڈٹ موجودہ حکومت اور ایپکا کی کابینہ کو جاتا ہے انھوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی اضلاع کے منسٹریل سٹاف کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا ۔ وفد کے نمائندوں نے اس موقع پر کلرک برادری کی ترقی میں بہترین خدمات پر منیر خان مہمند کیلئے گولڈ میڈل کا اور اسکے کے اعزاز میں ایک گرینڈ فنکشن کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ۔ اس دوران ایپکا کے صوبائی قائدین بھی موجود تھے منیر خان مہمند کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اورایپکا کی تنظیم ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اسی وجہ سے کئی سالوں سے زیر التوا ترقی کےکیسز کو نمٹایا جار ہاہے حال ہی میں اسسٹنٹس کی سپرٹنڈنٹ کی پوسٹوں پر ترقی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے اب یہ عمل مزید تیز ہوگا جس کیلئے وہ اپنے محکمے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے شکر گزار ہیں۔
پشاور سے مزید