• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داماد پرتشدد، پانچ ہزارڈالر اور زیورات چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بیرون ملک سے آئے داماد پرتشدد کرکے پانچ ہزارڈالر اورطلائی زیورات چھین لئے گئے ۔تھانہ صادق آبادکو محمد اسرار نے بتایا کہ پاکستان آیا تھا میں نے اپنے سالے سے اپنے پیسوں کا تقاضا کیا تو وہ مجھ سے جھگڑنے لگا۔ گزشتہ روز میری ساس گلشن،میرے سالے قیصر اور احسن 6 نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ گھر میں گھس آئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ اس دوران میرے بہنوئی نوید اور بھانجا عبدالواسع بھی زخمی ہو گئے۔میری ساس نے الماری میں سے طلائی زیور 6چوڑیاں،2 انگوٹھیاں اور تقریباًپانچ ہزار امریکن ڈالر نکال لئے۔
اسلام آباد سے مزید