• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سعودی وزیرخارجہ ملاقات، تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی.

 سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشب قاسم نوید قمر بھی موجود تھے۔

بلاول نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات اور شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی مفاد میں اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

بلاول بھٹو نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور کشمیر کاز سے مسلسل اظہار یکجہتی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات کی تزویراتی اہمیت کو دہرایا اورتمام شعبوں بشمول تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

خصوصاً او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اشتراک اور تعاون کو بہتر کرنے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت اور پاکستانی تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید