پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کے علاقے موسیٰ زئی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے فرنٹیئرریزرو پولیس (ایف آرپی) کے انسپکٹر کو قتل کردیاجبکہ فائرنگ سے انکے بچے بال بال بچ گئے، فرنٹیئرریزرو پولیس کاانسپکٹر سحر گل بچوں کوا سکول لیکر جارہا تھا عمرخیل موسیٰ زئی میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے نشانہ بنا یا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار، شہید آہوں و سسکیوں کیساتھ سپرد خا ک ، واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا کچھ اور؟ تحقیقا ت جاری ،تھانہ انقلاب پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون رشید سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔