کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی میں قومی ٹیم کی کار کردگی کو سابق اولمپئنز نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایچ ایف میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا کہ ہاکی میں بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان کیلئے آسان موقع تھا کہ لاسٹ فور سے ورلڈ کپ میں پہنچ جاتا۔ سمیع اللہ نے کہا کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہئے تھا۔