کراچی (جنگ نیوز) یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی خریداری کے لیے صارفین کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازمی قرار دے دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہنا ہےکہ سبسڈائز اشیاء کی خریداری کرنیوالا شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر بل کے لیے لکھوائے گا جو اسٹور کا عملہ اپنے سسٹم میں درج کرے گا جس کے بعد صارف کے موبائل نمبر پریوٹیلیٹی اسٹورز سسٹم سے ایک کوڈ بھیجا جائے گا۔