• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی سزا پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں: صدر ہائیکورٹ بار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں عادل مشتاق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار داد موجود ہیں لیکن عالمی ادارے جن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی شامل ہیں وہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ بار وکلاء اور صحافی الگ نہیں ان کا مقصد مظلوم کو انصاف دلوانا اور انکی آواز ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔ سائلین کو عدالتوں سے انصاف دلوانے کا کام وکلاء کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ ، لائبریری سیکرٹری فرزانہ سلیمان، سیف علی شاہ ، جاوید عباس سیال، چوہدری عمران ، میاں محمد علی طاہر، ناصر محمود قریشی ، رانا زبیر، راؤ ابوبکر ، چوہدری محمد افضل، ملک عظیم اور افضل بشیر انصاری بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید