• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر وں کے حقوق کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا ، حبیب اللہ زاہد

پشاور(لیڈی رپورٹر)متحدہ مرکزی تاجران پشاور خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلی اور پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹس ایسو سی ایشن کے صدر حبیب اللہ زاہد نے کہا ہے کہ تمام تاجر برادری ایک زبان اور ایک آواز ہیں اور سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اورتاجر کے حقوق کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا ہم سب ایک ہیں اور ہمارا نعرہ ہے،تاجر کو عزت دو، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں منعقدہ اجلا س سے کیااس موقع پر خالد ایوب،شاہد خان،امین حسین بابر،حاجی خان باز،ظفر خٹک،حاجی عبد النصیر،ملک معراج الدین، نقیب باچا ظفر شینواری، خالد مہمند،ارباب عطا محمد، وزیر خان مہمند،عارف خان،حاجی باغی جان،نیاز محمد خان،اسرار خان،رضا خان اور دیگر تاجر رہنماوں اور مختلف بازاروں کے صدور بھی موجود تھے۔ صدر حبیب اللہ نے کہا کہ تاجر کے حقوق کی جنگ لڑینگے،اور تاجر کو ان کا حق دلوا کے رہینگے،تمام تاجر برادری نے اپنی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی قیادت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا،قیادت کی طرف سے تمام تاجر برادری کو مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی گی ہے۔
پشاور سے مزید