• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی، پاکستان آج پوزیشن میچ میں عمان کا مقابلہ کرے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ سپر فور مرحلہ ہفتے سے شروع ہوگا، تاہم اس مر حلے سے باہر ہونے والی پاکستانی ہاکی ٹیم ہفتے کو پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے لئے عمان سے مقابلہ کرے گی، جبکہ بنگلہ دیش کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوگا، سپر فور میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے تین تین میچز کھیلے گی جس کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہوگا، ہفتے کو سپر فور میں ملائیشیا کا مقابلہ جنوبی کوریا سے بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔