لاہور(نمائندہ جنگ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکومت نے عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز بچوں والی حرکتیں کررہاہے اثرات بڑوں پر ہونگے۔