• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کی کشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین ملتان نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،مقررین نے حکومت سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا ، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا،ریلی سے مولانا غلام جعفر انصاری، محمد رضا مومن، مظہر کات اور دیگر نے خطاب کیا ، اختتام پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔
ملتان سے مزید