• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑوں کا مسافر علی رضا سدپارہ نہ ختم ہونیوالے سفر پر روانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما ،پہاڑوں کا مسافر علی رضا سدپارہ نہ ختم ہونے والے سفر پر روانہ ہوگئے، کوہ پیمائی کے دوران لگنے والے زخم جان لیوا ثابت ہوئے، وہ جمعے کو انتقال کر گئے۔ 66سالہ علی رضا دس دن قبل تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوئے تھے۔ حادثے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ وہ کچھ دنوں سے ریجنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ علی رضا کو آئندہ ماہ کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا جس کی پریکٹس کے دوران وہ 17مئی کو مقامی پہاڑی سے پھسل کر کھائی میں گر گئے۔ انہوں نے پاکستان میں موجود آٹھ ہزار میٹر سے بُلند دنیا کے چار پہاڑوں کو 16مرتبہ سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، علی رضا سدپارہ 1986 سے کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے۔ علی رضا سدپارہ نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید