• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 بحال کرنیکا فیصلہ، تجاویز بجٹ کا حصہ بنائینگے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملکی فلمی صنعت کو ریلیف دینے کیلئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم وثقافت کے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کردہ تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، اس حوالہ سے جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے،فلم انڈسٹری پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمہ کے مطالبے پر غور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ہفتہ کو ان سے ملاقات کی۔ وفد میں شیخ امجد رشید، پیر سعد، سید نور، ستیش آنند اور بدر اکرام شامل تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجابی فلم ہماراقیمتی اثاثہ ہے جس پر اس وقت جمود طاری ہے، اس میں پھر جان ڈالیں گے۔ بچوں کیلئے تیار ہونے والے مواد پر خصوصی رعایت دیں گے تاکہ بچوں کیلئے بہترین فل میں ، کارٹون، ڈرامے، کہانیاں اور تعلیم و تربیت سے متعلق پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہو۔

ملک بھر سے سے مزید