کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم میں قائم یونائیٹڈ کمپنی کے قریب ٹرالر ڈرائیور نے 60 سالہ شیرزمان کو کچل دیا ،پولیس کے مطابق متوفی مزدور تھا اورشاہ لطیف ٹائون کا رہائشی تھا ۔قائدآباد کے علاقے اسپتال چورنگی قریب ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی شناخت19 سالہ جانثار ولد مہر علی کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق متوفی لیبر اسکوائر کا رہائشی تھا ، اور حادثے کا زمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔ نارتھ ناظم بلاک جے قلندریہ چوک خیرالبشر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 22 سالہ عبداللہ حسن ولد محمد حسن جاں بحق ہوگیا ، کارساز میری ٹائم میوزیم کے قریب ٹریفک حادثے میں 26 سالہ محسن جاں بحق ہوگیا ، ،پولیس کے مطابق متوفی پی این ایس میں سویلین ملازم تھا ، ابتدائی معلومات کےے مطابق متوفی چائے پینے کے لئے نکلا تھا کہ بدقسمتی سے ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا ۔