• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی اسٹورز پر شہریوں کا رش، شدید گرم موسم، خواتین و بچے کھلے آسمان تلے قطار میں، ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام نہیں

سکھر (بیورورپورٹ ) یوٹیلیٹی اسٹورز پرشہریوں کا رش، شدید گرم موسم، خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے قطار میں، ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام نہیں،سکھر..... یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردنوش کی خریداری کیلئے شہریوں کا رش بڑھ گیا، شدید گرم موسم میں دن کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین بچے بھی شامل ہیں سامان کی خریداری کے لئے کھلے آسمان تلے دھوپ میں قطار لگائے دکھائی دے رہے ہیں یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خوردونوش اور اشیاء ضروریہ کی خریداری کے لئے آنے والوں خاص طور پر خواتین بچوں اور ضعیف العمر افراد کے لئے کسی قسم کے سائے یا ٹھنڈے پانی کا انتظام نہیں کیا گیا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بازار سے کم ریٹ پر یہاں سامان ملتا ہے، اس لئے یہاں آئے ہیں اور گھنٹوں دھوپ گرمی میں انتظار کرنے کے باوجود اکثر مطلوبہ اشیاء فراہم نہیں کی جارہی ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی میں اچانک اضافے سے پریشان حال عوام کی بڑی تعداد نے سستی اشیاء خوردنوش کی خریداری کیلئے سکھر روہڑی اور گردنواح میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز کا رخ کرلیا ہے ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہری خریداری کے لئےپہنچ رہے ہیں اور تمام اسٹور پر رش دیکھا جارہا ہے، لوگ جن میں بڑی تعداد خواتین کی ہے وہ اسٹورز سے اشیاء خوردنوش خرید رہے ہیں ۔

سندھ بھر سے سے مزید