• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، ملیر کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر کو مویشی منڈی لگانے سے روک دیا گیا

کراچی ( محمد منصف / اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر کو سپر ہائی وے کے نزدیک اسکیم 33 گلزار ہجری میں مویشی منڈی لگانے سے روک دیا۔ عدالت عالیہ نے ملیر کنٹونمنٹ ، ایس ایچ او سچل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست گزار کچھی میمن ہاؤسنگ سوسائٹی نے اپنے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا ہے ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈی لگانے سے نجی اراضی میں ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچاتا ہے ، حکم دیا جائے کہ نجی اراضی میں ترقیاتی منصوبوں کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کو حکم دیا ہے کہ 6 جون تک مذکورہ اراضی میں ہرگز داخل نہ ہوں اور ایس ایچ او سچل سمیت دیگر کو حکم دیا ہے کہ عدالت میں پیش ہو کر جواب جمع کرائیں۔

اہم خبریں سے مزید