• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں حکومتوں کی سلامتی سے زیادہ ملک کی سلامتی عزیز ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج بھی پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوانوں میں صرف ایم کیو ایم پاکستان کے نمائندے ہی غریب اور متوسط طبقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم اپنے قیام کے روز اول سے جاگیردارانہ، وڈیرہ شاہی فرسودہ سیاسی نظام کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے اور یہ ایم کیو ایم کا کارنامہ ہے کہ مڈل کلاس طبقے کو بڑے بڑے جاگیرداروں اور وڈیروں کے ایوان میں ان کے برابر بٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راستہ روک کر کس کو موقع دینے کا اہتمام اور انتظار کیا جارہا ہے۔ہمیں حکومتوں کی سلامتی سے زیادہ ملک کی سلامتی عزیر ہے،ان خیالات کا اظہار ہفتے کی شب ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این اے240میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید