احمد آباد (اے ایف پی) انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں اسٹیڈیم میں ریکارڈ شائقین کی آمد ، منتظمین کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کے فائنل جو گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان احمد آباد میں کھیلا گیا کو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ 4 ہزار 859 شائقین اسٹیڈیم آئے ۔ نریندر مودی کے نام سے منسوب کرکٹ گرائونڈ میں ایک لاکھ 32ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو دنیا ئے کرکٹ کا سب سے بڑا کرکٹ گرائونڈ کہلایا جاتا ہے ۔ فائنل میں اسٹیڈیم تقریباً پورا بھرا ہوا تھا ۔ اس سے قبل بھارتی شہر کولکتہ میں 1990کی دہائی اور 2000کے ابتداء میں ایک روزہ کرکٹ میچ میں ایک لاکھ شائقین آئے تھے جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کے فائنل کے دوران 87 ہزار 812شائقین موجود تھے جو اس وقت ایک ریکارڈ تھا ۔