• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا ہاکی کپ، میدان میں 12کھلاڑیوں کی موجودگی، ہیڈ کوچ کی معافی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں جاپان کے خلاف اہم میچ میں 12کھلاڑی کے میدان میں ہونے پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے قوم سے اس غلطی پر معافی مانگ لی ہے،انہوں نے کہا کہ جاپان کے خلاف میچ میں ہر منٹ بعدتبدیلی کی جارہی تھی ، بحیثیت کوچ 12 کھلاڑی میدان میں نہیں ہونا چاہیے تھے، ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے بہت بڑی کوتاہی ہوئی، بحیثیت کوچ میں اس کی ذمہ داری قبول کرتا یوں اس کوتاہی کی وجہ سے ہم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے ، پاکستانی شائقین بھی افسردہ ہیں، میں اور میری ٹیم ناکامی پر معافی مانگتی ہے ،بارہویں کھلاڑی والی غلطی نہیں بلنڈر تھا ہم ایشیا کپ کے سپر ایٹ اور ورلڈکپ سے باہر ہونے پر مایوس ہیں، ہم ایونٹ میں صرف ایک میچ ہارے، ایک گول کے مارجن سے پیچھے رہ گئے ہماری ٹیم تشکیل نو سے گزر رہی ہے، پاکستان ہاکی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ہم جاپان، بھارت جیسی ٹیموں پر حاوی رہے جب میں آیا تو پاکستان ہاکی تنزلی کی جانب تھی چیزیں اتنی جلدی ٹھیک نہیں ہوں گی ہمیں کم میچز ملتے ہیں، ہمیں 35 سے 40 میچز سالانہ کھیلنے چاہیےمیچز ملنے سے ہی ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ہوگا۔
اسپورٹس سے مزید