• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کا اعلان، تقرر نامے تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے نے اپنی کرکٹ اور ہاکی کی ٹیموں کے قیام کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں میں تقرر نامے تقسیم کئے۔یہ فیصلہ کراچی میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے موقع پرکیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا خاتمہ ادارے کی بدقسمتی ہے۔ حکومت نوجوانوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ کے ڈی اے میں کرکٹ اور ہاکی کی ٹیموں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ بہت جلد ہاکی اور کرکٹ کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکومت کی پالیسی کے مطابق کھلاڑی کارکردگی دیں گے تو ادارہ مراعات بھی دے گا۔ کھلاڑیوں کو دیئے گئے تقرر ناموں کے مطابق انہیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید