• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ، دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں 24 جولائی کو الیکشن ہونگے

کراچی ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں انتخابات ہونگے۔ انتخابات کا انعقاد 24جولائی 2022کو کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات کی نامزدگی کے پیپرز 3جون کو جاری کئے جائیں ۔ریٹرننگ افسران پیپیرز جاری کرینگے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 8جون سے 11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے ۔نامزد امیدواروں کی لسٹ کا اجراء 13جون کو ہوگا ۔نامزدگی درخواستوں کی اسکروٹنی 15سے 17جون تک کی جائے گی۔ درخواست نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کی صورت میں اپیل 18سے 22جون تک جمع کروائی جاسکیں گی۔ فائنل نامزدگی لسٹ 27جون کو جاری کی جائیگی۔ 28جون تک نامزد امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوسکتے ہیں ۔ 29جون کو امیدوران کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے ۔ 24جولائی کو انتخابات اور 28 جولائی کو انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان ہوگا ۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ دوران الیکشن پروسس سندھ حکومت یا بلدیاتی ادارے ترقیاتی اسکیمیں شروع نہیں کرسکتے نہ ہی اس دوران بلدیاتی اداروں میں تبادلوں وتقرریوں کا عمل ہوگا ،تبادلے، تقرریاں یا چھٹیاں الیکشن کمیشن کی منظوری کے تابع ہوں گی۔

اہم خبریں سے مزید