پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور صدر میں ملازم نے مالک کے کم عمر بیٹے کو زیادتی کا نشا نہ بنا دیاصابر حسین نے تھانہ غربی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کے نو سالہ بیٹے حسین نے اسے بتایا کہ اس کا ملازم مہران اسے زبردستی پلازہ کے بالائی منزل پر لے گیاتھا اور وہاں زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ بچے نے والد کو مزید بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی اس کے ساتھ متعدد بارزیاد تی کر چکاہے لیکن ہر بار وہ راز افشاں کرنے پر طرح طرح کی دھمکیاں دیتا تھا پولیس نے بچے کو میڈیکل کے لئے بھجوا کر ملزم کے خلاف بچے کے ساتھ زیادتی کرنے اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔