راولپنڈی (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنماء شیخ مدثر شہزاد کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سنڑل پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف خان بلوچ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تقریب میں صدر وسطی پنجاب محسن ملہی، صدر راولپنڈی ڈویژن سکندر ممتاز راجہ اور جنرل سیکرٹری عمر خان نے کہا کہ نوجوان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں‘ انہیں آگے لا کر مستقبل کیلئے تیار کرنا ہے۔ شیخ مدثر شہزاد نے کہا کہ پارٹی کیلئے تمام توانائیاں صرف کرونگا۔