• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں لگنے والی آگ اور چینی باشندوں کے جھلس جانے پر مالک مکان کے خلاف مقدمہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایف سیون ون کے گھر میں لگنے والی آگ اور چائینز باشندوں کے جھلس جانے پر کوہسار پولیس نے مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نصرا للہ اے ایس آئی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ آگ لگنے کی اطلاع پر پہنچے تو کمرے میں موجود دو افراد کو تشویش ناک حالت میں باہر نکلا ،دونوں چائیز باشند ے نکلے جن میں جینگ اور زبنگ شال ہیں ، سارا سامان جل گیا، مالک مکان سمیر خان نے آتشزدگی سے بچاو کے لیے کوئی انتظام نہ کیے ہوئے تھے ۔
اسلام آباد سے مزید