راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے لائسنسنگ برانچ میں سروسزکی فراہمی 24گھنٹے کردی۔ سٹی ٹریفک پولیس نے سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی سیدندیم شہزادبخاری کے حکم پر سرکاری ملازمین ،کالجزاوریونیورسٹیزکے طلبہ وطالبات کی سہولت کے لئے پنجاب بھرمیں سب سے پہلے چوبیس گھنٹے لائسنسنگ سروسزکی فراہمی شروع کردی ہے ،ان سروسزمیں لرنرپرمٹ ، لائسنسوں کی تجدید،ڈپلیکیٹ لائسنس اورانٹرنیشنل لائسنس کی سہولیات شامل ہیں ،راولپنڈی ضلع کے رہنے والے افراداب 24گھنٹوں میں کسی بھی