کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس کی مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکلیں رکشہ ، موبائل فون برآمد کرلیے گئے ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کو ایس ایچ او کچی بیگ پولیس تھانے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یحیٰ خان ولد امان اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکر لی ،ایک اور کارروائی میں تھانہ خروٹ آباد پولیس نے دوران چیکنگ ملزم ذاکر علی ولد عبدالعزیز کو گرفتار کرکے تھانہ قائد آباد کے ایریاسے چوری شدہ رکشہ برآمد کرلیا ۔ ایس ایچ او سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں نامز د ملزم نذر محمد ولد عبدا لواحد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ ایک اور کارروائی میں قلندر بخش ولد مصری خان کو گرفتارکرکے موبائل فون برآمد کیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ نیو سریاب نے چوری کے مقدمے میں نامز دملزم کاشف ولد غلام رسول کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔