• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اسرائیل کیساتھ خاندانی تعلق آپ کا ہے، مریم نواز کا عمران کو جواب

لاہور(خبرایجنسی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان میں اسرائیل کیساتھ خاندانی تعلق آپ کا ہے، جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،،فر ح کی منی لانڈرنگ کےقدموں کے نشان بنی گالا تک جائینگے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ایک سے زائد ٹوئٹس میں عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی تعلق ہے، ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن مہم کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید