• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری ایم کیو ایم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی(ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے نسرین جلیل کی بطور گورنر سمری بھجی ہے صدر اسے قبول نہیں کررہے،ایم کیو ایم جب چاہیے صوبائی کابینہ میں شامل ہوہمارے دروازے کھلے ہیں،انہوں نے کہاکہ معاہدے کے مطابق ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں میں نمائندگی دی جائے گی پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم کیوایم وفد کے درمیان بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل، جاوید حنیف اور صادق افتخار جبکہ صدر زرداری کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب و دیگر بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں سے مزید