گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے ضلعی عہدیدار کے بھائی نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا،تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ جنڈیالہ باغوالہ میں تحریک انصاف کے ضلعی عہدیدار حق نواز چیمہ ڈپٹیکا بھائی حامد ڈپٹی علی الصبح بیرون ملک مقیم عاشق علی کے گھر گھس گیا۔متاثرہ خاتون (پ)بی بی نے بتایا کہ علاقہ کے بااثر ڈپٹی گروپ سے تعلق رکھنے والا حامد ڈپٹی چھت پھلانگ کر ہمارے گھر داخل ہوا ،اسلحہ کے زور پر مجھے اور میری بیٹی کو یرغمال بنالیا ، منت سماجت کے باوجود اس نے مجھے اور میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا، ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔