• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی کرنل کا قتل، اسرائیلی شہریوں کو ترکی نہ جانے کی ہدایت

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترکی کے سفر سے پرہیز کریں۔ اس تنبیہ کے پس منظر میں اسرائیل کی نیشنل سیکورٹی کونسل نے ایران کی پاسداران انقلاب نامی فورس کے ایک کرنل حسن سید خدائی کی موت کا حوالہ دیا جنہیں گزشتہ ہفتے ایران میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ایران نے اس قتل کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید