• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز حلف برداری کیس، لاہور ہائیکورٹ کا صدر، گورنر پنجاب کو فریق بنانے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ ) حمزہ شہباز حلف برداری کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے صدر، گورنر پنجاب کو فریق بنانے کا حکم دیدیا ۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نےحمزہ شہباز کے حلف کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج تک ملتوی کردی،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ایک اپیل میں گورنر کو فریق نہیں بنایا؟وکیل درخواست گزار نے کہا جی میں نے دو اپیلوں میں گورنر کو فریق بنایا ہے، اگر کوئی نئی درخواست کے ذریعے فریق بنائے تو بنا سکتا ہے، چونکہ سارے معاملات صدر اور گورنر کے اردگرد گھومتے ہیں، آئین کے آرٹیکل 248کے تحت صدر اور گورنر کو فریق نہیں بنایا جاسکتا، عدالت نے ریمارکس دیئے گورنر کو فریق بنایا ہے تو اب اس سے وضاحت طلب کی جاسکتی ہے،گورنر اور صدر اپنے سیکرٹری کے ذریعے جواب دیں گے، آپ اپنی اپیلوں میں ترمیم کرکے آئیں ہم ان کا موقف سننا چاہتے ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے وفاقی حکومت کی طرف سے پیش ہونے پر وکلاء سے معاونت طلب کر رکھی ہے،عدالت نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی کاپی طلب کر رکھی ہے۔

اہم خبریں سے مزید