• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے ہاؤس میں بات کی اسکا استعفٰی قبول کرلینا چاہئے، ایاز صادق

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جس نے ہاؤس میں بات کی اس کا استعفٰی قبول کر لینا چاہئے،میزبان منیب فاروق نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ چند روز قبل بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب ہوئے بلوچستان پاکستان کا اہم حصہ ہے، مولانا ہدایت الرحمٰن نے گوادر کے اندر سوئپ کیا اس لیے کہ اس دفعہ ریاست کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہوئی یہ بہت اہم بات ہے اگر اسی طریقے سے معاملات آگے چلیں اور لوگوں کے پاس اختیار ہو کہ جس کو چاہیں ووٹ دیں اگریہی پالیسی پورے ملک میں اپنائی گئی تو پاکستان کا جمہوری مستقبل تابناک ہوگا ۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے استعفیٰ دے دیا تھا مگر جب انہوں نے ہاؤس میں کھڑے ہو کر کہا میں نے پھر فوراً استعفیٰ قبول کر لیا تھا۔ اسپیکر کچھ وقت دینا چارہ رہے تھے ان کو بھی فون آئے ایسے لوگ جنہوں نے دستخط کر کے دے چکے تھے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ قبول مت کیجئے گا شاید یہ سوچ کر پراسیس شروع کیا گیا ہے اب ان لوگوں کو بلایا جاتا ہے وہ آتے ہیں یا نہیں آتے آئیں گے تب قبول کیے جائیں گے نہیں آتے تب قبول کیے جائیں گے یہ اسپیکر کا فیصلہ ہوگا میرا نہیں خیال ان پر کسی سیاسی پارٹی کا دباؤ ہو کہ وہ استعفیٰ لیں یانہ لیں ۔

اہم خبریں سے مزید