• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ ٹینس، نڈال سے چار گھنٹے کی جنگ، جوکووچ کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

پیرس (جنگ نیوز) اسپین کے رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ کلے کورٹ کے بادشاہ نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں سربیا کے عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دیدی۔ یہ شاندار مقابلہ چار گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ نڈال 15ویں مرتبہ ٹاپ فور میں پہنچے ہیں۔ انہیں اب فرنچ اوپن ٹینس ٹائٹل 14ویں مرتبہ جیتنے کیلئے صرف دو فتوحات درکار ہیں۔دونوں سپراسٹارز کا یہ 59واں ٹاکرا تھا جس میں سے جوکووچ 30 اور نڈال 29 اپنے نام کرچکے ہیں۔ جوکووچ کا رافیل نڈال کے 21گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈرزویریف سے ہوگا ۔ خیال رہے کہ نڈال نے گذشتہ روز کہا تھا کہ انجریز اب پریشان کررہی ہیں، کوئی میچ ان کا الوداعی مقابلہ ہوسکتا ہے۔ تاہم جوکووچ کے خلاف فتح کے بعد انہوں نے کہا میں کھیل سے لطف اندوز ہوا۔ دوسری جانب جوکووچ نے کہا کہ میں اس سے بہتر کھیل سکتا تھا۔دریں اثنا خواتین سنگلز کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا سوائیتک نے کسی دقت کے بغیر امریکی حریف جیسیکا پیگولا کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دیدی۔ دوسری جانب روس کی داریا کاستکینا نے ہم وطن ویرونیکا کدرمیتووا کیخلاف فتح حاصل کرکے لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔

اسپورٹس سے مزید