• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران تجارت کے فروغ کیلئے 32 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط، جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) پا کستان اور ایران کے ما بین دوطرفہ تجا رت کو مزیدفروغ دینے کے لئے 32نکا تی مفا ہمتی یا داشت پر دستخط ہو گئے ہیں ۔

دونوں مما لک کی جا نب سے مفاہمت کی یا داشت پرایران کے شہر زاہدان میں پا ک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کے نویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر پاکستانی وفد کے سربرا ہ چیف کلکٹر کسٹمز بلو چستان پاکستان محمد صادق اور ایرا ن کی جا نب سے سیستان بلو چستان ایران کے انڈسٹری ، ما ئنز اینڈ ٹریڈ آ رگنا ئزیشن کے جنرل منیجر ایرج حسن پور نے دستخط کئے۔

 دو طرفہ تجا رت میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کا عزم، کو ہک چیدگی ،پشین مند اور رمدان گبد بارڈر مارکیٹس کو فعال کر نے پر اتفاق کیا گیا.

اس موقع پر چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فدا حسین دشتی ،سنیئر نا ئب صدر حا جی ایوب مر یا نی ، نا ئب صدر امجد علی صدیقی ، محکمہ کسٹمز کے ارشد حبیب خان ،خیال محمد، عمر شہریا ر ،محکمہ فشریزکے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عصمت اللہ و دیگر اور ایرانی حکام بھی مو جو د تھے ۔

زاہدان میں ہو نے والے پا ک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا دو روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن میں دونوں مما لک کے حکام کے ما بین دوطرفہ تجا رت و دیگر سے متعلق مفاہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے ۔

اہم خبریں سے مزید