• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اپنی کارکردگی سے خود ہی فارغ ہوتی تو بہتر تھا، اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی سے خودہی فارغ ہوتی تو بہتر تھا لیکن ان کو پھر بھی آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،سابق حکومت نے اپنے ہاتھوں سے اپنی تباہی کی۔ روپے کو مادر پدر آزاد چھوڑا جس کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا، 2018ء میں بہتر معاشی حالت میں پی ٹی آئی کو حکومت ملی اور اس وقت پیش گوئی یہ تھی کہ پاکستان اسی طرح چلتا رہاتو2030ء میں پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بن جائے گا ۔سابق حکومت کی نااہلی ، معاشی پالیسیوں میں ناکامی نے معیشت کو اس حال پر پہنچایا۔آئی ایم ایف کو سابق حکومت نے یہ بتایا تھا کہ سبسڈی فنڈڈ ہوگی فنڈڈ کا مطلب ہے کہ بجٹ میں بھی مختص ہوگی۔ نئی حکومت کے لئے کوئی فنڈز موجود نہیں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی آکر بتا دے کہ سبسڈی فنڈڈ تھی۔

اہم خبریں سے مزید