• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ کرکٹرز نے فزیکل اور فیلڈنگ مشقوں میں حصہ لیا اور ایل سی سی اے گرائونڈ میں نیٹ پریکٹس کی۔ پاکستانی ٹیم تین روز پریکٹس کرکے اتوار کو بذریعہ سڑک ملتان پہنچے گی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم پیر کو اسلام آباد سے چارٹرڈ فلائٹ پر ملتان پہنچے گی۔ پہلا ون ڈے انٹر نیشنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید