کراچی (ٹی وی رپورٹ)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے کہا ہے کہ امریکا نے اپنے ایجنٹوں کواوراپنے جوتے پالش کرنے والے کوپلاننگ کے تحت بٹھایا ہے اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے انڈیا سے تجارت کھولنے کے لئے اور ہم اس کی مخالفت کررہے ہیں ہم اس کو نہیں مان رہے، آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے جو کچھ بھی ہوگا وہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے گا۔ میں اس بات کا حامی ہوں کہ فوج کے ساتھ ڈائیلاگ ہونا چاہئیں۔