اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے حوالے سے درج مقدمات میں پولیس کو سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے روک دیا ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں ابھی بھی رکن قومی اسمبلی ہوں ،شیخ رشید، علی وزیر قید ہے وہ بھی عوامی نمائندہ ہے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔