• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کوئٹہ کے وفد کی ایچ ڈی پی کے رکن اسمبلی قادر نائل سے ملاقات

کوئٹہ( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے رہنمائوںنذرعلی پیر علیزئی ،حاجی شان عالم کاکڑ،یاسین آغا ،طاہر شاہ کاکڑ اور ماسٹر خلجی نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اسمبلی قادر نائل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے مسائل حل کرنے، بلدیاتی انتخابات اور ترقیاتی اسکیمات سے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی اور پشتون علاقوں میں ترقیاتی عمل کو برابری کی بنیادپر کرانے پر اتفاق کیا گیا ،رکن اسمبلی قادر نائل سے ملاقات میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری ناراضگی کو ختم کر دیا گیا او ر مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی دونوں سیا سی جماعت ہیں جنہوں نے ہمیشہ یہاں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کیا ،پی بی 26میں آباد تمام اقوام کو برابری کی بنیاد پر تر قیاتی عمل میں شامل کیا جائے گا۔اس موقع پر اے این پی کے وفد نے یقین دلایا کہ اگر وہ ہمارے علا قے میں ترقیای عمل اور بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے تو ہم ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں جس پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایک ساتھ چلنے کا اتفاق کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید